Code : 1099 4 Hit

امریکی دباؤ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ترکی کا روس سے دفاعی میزائل نظام خریدنے کا اعلان

ترکی کے صدرکا کہنا ہے کہ روسی ایس 400 ڈیفنس میزائل نظام کی ترسیل رواں برس جولائی تک شروع ہو جائے گی۔

ولایت پورٹل:امریکہ کی جانب سے شدید دباؤ کے باوجود ترکی کے  حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ روسی دفاعی میزائل نظام ہرصورت خریدا جائے گا،ترکی کے صدر نے امریکی دباؤ کے باوجود اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان کیا ہے، اور باور کرایا ہے کہ روس سے ہونے والا معاہدہ جلد عمل میں لایا جائے گا،رجب طیب اردوغان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ روسی ایس 400 ڈیفنس میزائل نظام کی ترسیل رواں برس جولائی تک شروع ہو جائے گی،اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی حکام نے ترکی کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ اس ڈیل کی وجہ سے ترکی اپنی نیٹو کی رکنیت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम