Code : 631 18 Hit

امریکی اتحادی فوج افغانستان میں عام شہریوں پر حملہ؛20افراد جاں بحق

امریکی اتحادی فوج نےافغانستان کےسنگین شہر میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس میں 20عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگرزخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغان سینٹ میں صوبہ ہلمند کے نمائندے «محمد هاشم الکوزی» کا کہنا ہے کہ غیرملکی اتحادی افواج بغیرتحقیقات کے حملے کررہی ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی اتحادی فوج نےسنگین شہرکے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس میں 20عام شہری جاں بحق اور متعدد دیگرزخمی ہوگئے،انہوں نے مزیدکہا کہ سنگین شہرکے علاقے سارون کلا میں غیرملکی افواج نے گزشتہ رات حملے کئے،دوسری طرف افغان حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے حملے میں حکومت مخالف 25 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 10 کو زندہ گرفتارکرلیا گیا ہے،واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات شروع ہونے کےبعد اتحادی افواج کے حملوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम