Code : 1012 4 Hit

امریکہ کے ذریعہ شام سے 29 داعشی دہشت گردں کی الجزائر منتقلی

امریکی حکام نے شام سے متعدد داعشی دہشت گردوں کو الجزائر منتقل کردیاہے۔

ولایت پورٹل:الجزائری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام سے ایک امریکی جہاز کے ذریعے 29 داعشی دہشت گرد الجزائر پہنچائے گئے ہیں،النہار  نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ الجزائر کی سکیورٹی فورسزنے29 داعشی دہشت گردوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے جو شام سے ایک امریکی فوجی جہاز کے ذریعے یہاں پہنچائےگئے تھے،النہار کا کہنا ہے کہ یہ داعشی دہشت گرد کئی سال تک شام میں بشار الاسد کے فوجیوں کے خلاف لڑتے رہے ہیں،غیرملکی ذرائع کے مطابق18 مارچ کو 29 داعشی دہشت گرد شام سے الجزائر منتقل کرنے کے بعد اس ملک کے حکام کے حوالے کئے گئے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम