Code : 466 4 Hit

امریکہ کو شام میں شکست ہوچکی ہے:خطیب جمعہ تہران

ران کے خطیب نماز جمعہ نےکہا کہ امریکہ علاقے میں اپنے مقاصد کے حصول میں مکمل ناکام رہا ہے۔

ولایت پورٹل: تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا کے آزاد ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران سے چاہتے ہیں کہ بحرین، یمن، عراق، شام، افغانستان اور فلسطین سے عالم استکبار کے ظالمانہ اقدامات سے چشم پوشی کرے جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا،خطیب جمعہ تہران نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو امریکہ کی شکست سے تعبیر کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دیگر محاذوں منجملہ یمن میں بھی شکست ہو گی،انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی آل سعود حکومت پوری دنیا میں فتنہ برپا کرنا چاہتے ہیں تاکہ دنیا کو اپنے ہاتھ میں لے سکیں ،انھوں نے کہا کہ الہی طاقت سے امریکہ اور اس کے اتحادی ذلت و رسوائی کے ساتھ نابود ہو جائیں گے،انھوں نے کہا کہ امریکہ علاقے میں اپنے مقاصد کے حصول میں مکمل ناکام رہا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम