Code : 833 12 Hit

امریکہ کا ہندوستان کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ

امریکہ نے ہندوستان کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ہندوستان کو حاصل تجارتی فائدہ اٹھانے والے ترقی پذیر ملک کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کو خط کے ذریعے ہندوستان کے خلاف فیصلے سے آگاہ کردیا، خط میں ٹرمپ نے موقف اپنایا ہے کہ ہندوستان اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جبکہ تجارتی مفاد لینے کے لیے ہندوستان یقین دہانیاں کرانےمیں ناکام رہا جس کے باعث امریکہ نے ہندوستان کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، واضح رہے کہ امریکہ کے جی ایس پی پروگرام کے تحت بعض ممالک کو اشیاء پر ٹیکس سے استثنا حاصل ہے، ترقی پذیر ممالک میں اقتصادی نمو کے لیے پروگرام پر یکم جنوری 1976سے عمل کیا جارہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے جی ایس پی کا درجہ تجارتی ایکٹ 1974 کے تحت دیا جاتا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम