Code : 1204 14 Hit

امریکہ کا ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دی گئی معافیت ختم کرنے کا اعلان

امریکہ نے ایران کے خلاف غیر قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دیا گیا استثنیٰ ختم کردیا ہے۔


ولایت پورٹل:اسپوٹ نیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں کے ضمن میں دیا  گیا استثنیٰ ختم کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو اقتصادی پابندیوں پر حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا ہے جس کے بعد ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو بھی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے تیل خریدنے والے ممالک میں جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت شامل ہیں، وائٹ ہاؤس نے ان ممالک کو کہا ہے کہ یا تو ایران سے تیل کی خریداری ختم کردیں یا امریکی اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں،ادھر چین نے امریکہ کے اس اقدام کو غیر قانونی اور یکطرفہ قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ایرانے بھی کہا ہے کہ ایران امریکی صدر کے دستورات کا پابند نہیں ہے،واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکہ نے عالمی جوہری معاہدے سے خارج ہو کر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں تاہم ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو ان پابندیوں سے 2 مئی 2019 تک استثنیٰ دے دیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम