Code : 1093 5 Hit

امریکہ کا ایرانی نیم فوجی دستہ سپاہ پاسداران پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ

امریکی ذرائع کے مطابق امریکی حکومت پیر کے دن تک ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کردےگا۔

ولایت پورٹل:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت  پیر کے دن تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ممکنہ پابندیاں عائد کردےگی، اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ایران کے پاسدارن انقلاب اسلامی  کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، اگر یہ خبر صحیح ہو تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہو گا، ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اس اقدام کی حمایت کررہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے سپاہ پاسداران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ امریکہ سپاہ کے بعض اعلی کمانڈروں پر پہلے ہی پابندیاں عائد کرچکا ہے، ماہرین کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ یہ منصوبہ بھی اس کے دوسرے منصوبوں کی طرح ناکام ہوجائےگا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम