Code : 2190 75 Hit

امریکہ کا اتحادی بن کر بہت بڑی غلطی کی:عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کا اتحادی بننا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے ستر ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کے ساتھ شامل ہونا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے ستر ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ بعض پاکستانی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ایک سو پچاس ارب سے زائد اور بعض کا کہنا ہے کہ دوسو ارب سے زیادہ معیشت کو نقصان ہوا،افغانستان میں امریکی جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پہلے جہادی پیدا کیے گئے اور پھر ان کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے ۔
سھر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम