Code : 917 22 Hit

امریکہ کا ہندوستان میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگانے کا عندیہ

امریکہ اور ہندوستان نے سکیورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے ہندوستان میں 6 ایٹمی توانائی پلانٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے امریکا اورہندوستان  کے نویں اسٹریٹیجک اینڈ سکیورٹی ڈائیلاگ کا  نواں دور واشنگٹن میں ہوا،اجلاس میں دونوں ملکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور ہتھیار غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگنے سے بچاؤ کا عزم دہرایا،اس موقع پر دو طرفہ سکیورٹی اور سول نیوکلیئر تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا جس کے تحت امریکہ ہندوستان میں چھ جوہری پلانٹ قائم کرے گا،اجلاس میں اسپیس خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम