Code : 654 13 Hit

امریکہ پر220 کھرب ڈالر سےزائد قومی قرض

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرض (سالانہ بجٹ کے کل خسارہ) 220 کھرب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

ولایت پورٹل: فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرض (سالانہ بجٹ کے کل خسارہ) 220 کھرب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے جاری بیان میں بات سامنے آئی کہ مجموعی عوامی قرض 220 کھرب 10 ارب ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ 20 جنوری 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے موقع پر یہ قرض 199 کھرب 50 ارب ڈالر تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں 15 کھرب ڈالر کی ٹیکس کٹوتی اور گزشتہ برس کانگریس کی جانب سے مقامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا۔ تاہم یہاں یہ بات واضح رہے کہ امریکی حکومتی قرض دہائیوں کے لیے بڑھتا ہے، 1989 میں یہ 31 کھرب ڈالر، 1999 میں یہ 56 کھرب ڈالر اور 2009 میں 119 کھرب ڈالر تھا،دوسری جانب کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال کا خسارہ گزشتہ سال کے 779 ارب ڈالر کے مقابلے میں 897 ارب ڈالر ہوگا، سی بی او نے کہا کہ آنے والے برسوں میں قرض میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 2022 میں یہ سالانہ 10 کھرب ڈالر بڑھے گا اور 2029 تک 10 کھرب ڈالر سے نیچے نہیں آئے گا،بجٹ کے کچھ ماہرین نے خبردار کیا کہ قرض میں اضافہ حکومت کے لیے کافی خطرہ پیدا کرے گا کیونکہ ٹیکس کٹوتی یا اخراجات میں اضافے کے ذریعے مالیاتی بحران کا جواب دینا مشکل ہوجائے گا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम