Code : 1218 8 Hit

امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے:روس

روس کے وزير خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے اقدامات کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے جس سے عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں عالمی سطح پر امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، لاوروف نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے دوسرے ممالک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، لاوروف نے ماسکو میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یکطرفہ اقتصادی پابندیوں سے اپنے مفادات کو تحفظ اور دوسروں کو نقصان پہنچارہا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम