Code : 1133 23 Hit

امریکہ نواز آل سعود کاپاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم

سعودی عرب نے خطے میں امریکا اور اسرائیل کے مفادات کی ترجمانی کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ولایت پورٹل:برطانوی نیوز ایجنسی  رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے،خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ریاستی ادارے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے،اس اعلان کے بعد امریکی اسٹیٹ سیکریٹری مائیک پومپیو نے تمام بینکوں اور کاروباری افراد کو پاسداران انقلاب سے تعلقات کے نتائج سے خبردار کیا تھا،واضح رہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکا اور اسرائیل کے مفادات کی ترجمانی کرکے عالم اسلام کو کمزور کرنے کے درپے ہے،خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ امریکا نے کسی دوسرے ملک کے ریاستی ادارے کو دہشت گرد قرار دیا گیا،امریکا کے حالیہ اقدام کے فوراً بعد ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ جوابی اقدامات کرے گا،ایرانی پارلیمنٹ کے کل 290 ارکان میں سے 255 ارکان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا کی طرف سے ہر اقدام کا بھرپور جواب دے گا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम