Code : 1209 7 Hit

امریکہ نواز آل سعود جلاد کے ہاتھوں 37بے گناہ شہریوں کے سرعام سر قلم

سعودی عرب میں آل سعود کی نام نہاد عدالت کے حکم پر 37 شہریوں کے سرقلم کردیے گئے۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کے مختلف شہروں خاص کر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور صوبہ قاسم میں آل سعود کی نام نہاد عدالت کے حکم پر 37 شہریوں کے سرقلم کردیئے گئے،واضح رہے کہ  ان افراد کو حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا معاونت کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی،ان افراد پر حکومت مخالف سرگرمیوں کے علاوہ دہشت گردی کے الزامات بھی تھے، سعودی نام نہاد عدالت کا کہنا ہے کہ ان افراد پرسلطنت کے خلاف سازش، فرقہ واریت کو فروغ دینے، دشمن ممالک کے آلہ کار بننے اور ریاست کی سلامتی کے منافی اقدامات کے الزامات بھی تھے،واضح رہے کہ  تاہم افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے،دوسری طرف سوشل میڈیا میں فعال سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ سرقلم کئے گئے شہریوں میں سے 32 کا تعلق شیعہ علاقے قطیف اور رجال الدین سے تھا،سعودی حکام کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں الشرقیہ کے  دینی طلاب بھی شامل ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम