Code : 870 8 Hit

امریکہ میں مسلمان، ہر مذہب کے ماننے والوں سے زیادہ نسل پرست کا شکارہیں:امریکی ویب سائٹ کا سروے

امریکی ویب سائٹ ہل اور ہریس ایکس انفارمیشن سینٹر کے مشترکہ سروے کے مطابق امریکہ میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں میں سب سے زیادہ مسلمان نسل پرستی کا شکار ہیں ۔

ولایت پورٹل:لندن سے شائع ہونے والےالقدس عربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویب سائٹ ہل اور ہریس ایکس انفارمیشن سینٹر نےایک  مشترکہ  سروے کروایا جس میں  ایک ہزار تیس سو افراد نے شرکت کی جن میں سے 85% افراد کا کہنا تھا کہ مختلف مذہب کے ماننے والوں میں سے مسلمان  سب سے زیادہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں،یادرہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی مسلمان رکن الہان عمر کے ہیجان انگیز بیان کے بعد یہ سروے کروایا گیا ہے ،قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی اسلامی روابط کونسل  نے بھی ایک سروے کروانے کے بعد اعلان کیا تھا کہ امریکہ میں اسلام ہراسی کے واقعات اضافہ ہوتا جاتا  ہے۔ قابل توجہ ہے امریکہ کی تاریخ میں پہلے بار امریکی کانگریس نے جمعرات کو اس ملک میں یہودی ستیزی اور مسلمانو ں کے نسل پرستی نیز دیگر اقوام کے خلاف تعصب برتے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد پاس کی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम