Code : 1216 5 Hit

امریکہ خود بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اور دوسروں کو بھی روکتا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ خود بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اور دوسروں کو بھی روکتا رہتا ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کوتوڑنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ خود بھی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتا اور دوسروں کو بھی روکتا رہتا ہے، ظریف نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا اور اب وہ دوسروں سے بھی کہتا ہے کہ وہ بھی اس عالمی معاہدے پر عمل نہ کریں ،ظریف نے کہا کہ  امریکہ کی موجودہ پابندیوں اور ماضی کی پابندیوں ميں فرق ہے ماضی کی پابندیوں  میں امریکہ سکیورٹی کونسل کو ایران کے خلاف استعمال کرتا تھا لیکن اب وہ خود یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ماضی کی طرح  ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کے تمام اقدامات ناکام ہوجائیں گے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम