Code : 1037 38 Hit

امریکہ اور اسرائیل سے مقابلہ کا واحد راستہ مزاحمت،مزاحمت،مزاحمت:سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میں عالم اسلام سے کہتا ہوں کہ امریکہ اور اسرائیل سے مقابلہ کا واحد راستہ،مزاحمت ،مزاحمت اور مزاحمت ہی ہے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل تقریر کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے جولان کی پہاڑیوں پر صیہونیوں کی حاکمیت کو تسلیم کیے جانے کو عالم اسلام اسلام کی توہین قرار دیا اور مسلمانوں کو اس اقدا م کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی،انھوں نے کہا کہ  امریکہ کا یہ قدم مسلمانوں کے مقدسات اور ان کے مستقبل کے لیے ایک چیلنچ ہے،سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ٹرمپ  کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کی کوئی حیثیت نہیں ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ اس وقت سب عرب اور اسلامی ملک جولان پر صیہونی حاکمیت کی مخالفت کررہے ہیں لیکن امریکہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے،دوسرے یہ کہ ٹرمپ کے نزدیک بین الاقوامی قوانین کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ اس نے متعدد بار اقوامی متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پیروں تلے روندھا ہے،وہ ان قراردادوں پر بھی اسی قت عمل کرتا ہے جب اس کے فائدہ میں ہوں لہذا امریکہ سے کسی بھی طرح کی توقع رکھنا فضول ہے اس لیے کہ وہاں جو بھی حکومت آتی ہے وہ اسرائیل کی غلام ہوتی ہے اور اسی کے اشاروں پر چلتی ہے  لہذا میں عالم اسلام سے کہتا ہوں کہ امریکہ اور اسرائیل سے مقابلہ کا واحد راستہ،مزاحمت ،مزاحمت اور مزاحمت ہی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम