Code : 844 72 Hit

امریکہ، اسرائیل اور عربوں کو ایران کے خلاف متحد نہیں کرپائے گا:حماس

حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن کا کہناہے کہ امریکہ اپنے شوم منصوبے " معاملہ صدی" میں اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد ایجاد نہیں کرسکتا۔

ولایت پورٹل:فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ امریکہ  اپنے شوم منصوبے " معاملہ صدی" میں اسرائیل اور عربوں کے درمیان ایران کے خلاف اتحاد ایجاد نہیں کرسکتا، انھوں نے کہا کہ امریکہ کا معاملہ صدی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوجائےگا،موسی ابومرزوق نے کہا کہ تمام فلسطینی معاملہ صدی کے خلاف ہیں اور عرب ممالک میں بھی اس سلسلے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں، معاملہ صدی کو صرف سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین آج بھی عرب اور اسلامی ممالک کا اصلی مسئلہ ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम