Code : 1183 5 Hit

امام زمانہ(عج)کی ولادت باسعادت کے موقع پر پوری دنیا میں جشن

فرزندرسول اکرم حضرت امام زمان علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان سمیت پوری دنیا میں شاندار جشن منایا جا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:دنیا بھر میں فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت امام زمان علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن جوش و جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے،ولادت امام زمان علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں خاص کر شہر قم کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیا ہے،اعیاد شعبانیہ خاص کر جشن میلاد امام زمان علیہ السلام میں شرکت کے لئے مشہد المقدس اور قم المقدسہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کا جم غفیر ہے جو اس پر مسرت موقع پر امام زمانہ عج کے حضور دل کی گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کر رہا ہے،عاشقان امام زمان علیہ السلام نے کئی مقامات پر  محفل میلاد و جشن کا اہتمام کیا ہوا ہے جن  میں مختلف شعراء کرام و منقبت  خواں حضرات نے حجت خدا کی شان میں منقبت و قصیدہ خوانی کررہے ہیں،کربلائے معلی میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے لاکھوں زائرین اس وقت سیدالشہداء حضرت امام حسین اور علمدار کربلا حضرت ابوالفضل عباس علیھما السلام کے حرم ہائے مطہر اور بین الحرمین میں موجود ہیں جو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ 15شعبان کا جشن منا رہے ہیں،اس موقع پر کربلائے معلی، نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں لاکھوں عاشقان اہلبیت اطہار (ع) کی موجودگی کے پیش نظر سبھی مقدس مقامات پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम