Code : 1197 28 Hit

امام حسین علیہ السلام کے روضے کے احاطے میں بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبے کا آغاز

عراقی حکومت نے کربلا میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کے احاطے میں بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کروڑوں زائرین شہدائے کربلا کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور اس منصوبے سے مزید ایک کروڑ زائرین کی گنجائش پیدا کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اس توسیع سے زائرین کو مزید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور انتظامیہ کو آمدن میں بھی اضافہ ہوگا،بورڈ ممبر نے بتایا کہ یہ توسیعی منصوبہ 6 سال میں مکمل ہوگا جس کے پہلے حصے کو آئندہ 3 سال میں مکمل کر کے حرم مطہر میں شامل کر دیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مزید ایک کروڑ افراد سالانہ روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کر سکیں گے،امام حسین فاؤنڈیشن نے روضے کے احاطے میں طبی امداد کے لیے ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کیا ہے جہاں دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور کینسر کے مریضوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے،حرم کے قریبی علاقوں میں موجود کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ توسیعی منصوبے سےمجموعی طور پر آمدن میں اضافہ ہوگا اور ان کے کاروبار کو بڑھے گا،خیال رہے کہ عراق میں حکومت کے لیے مذہبی سیاحت آمدن کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے اور سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہونےکی وجہ سے زائرین کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے،واضح رہے کہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام  کے عقیدت مندوں کے اجتماع کو دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچتے ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम