Code : 948 17 Hit

الحشد الشعبی کے خلاف امریکی موقف عرا ق کی حاکمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ ممبر الاسماعیلی کا کہنا ہے کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ الحشد الشعبی کو دہشتگرد قرار دے کے اس کو ختم کرنے کے در پے ہے لیکن وہ ایسا ہر گز کر نہیں سکے گا۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پارلیمنٹ ممبر اور دفاعی و سلامتی کونسل کے رکن  عباس الاسماعیلی  نے الحشد الشعبی کے سلسلہ میں امریکہ کے موقف پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحشد الشعبی عراقی سسٹم کا اہم حصہ ہے جس نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے  اور داعش جیسی درندہ صفت تنظیم پر کامیابی حاصل کی ہے ،اس تنظیم کوانگلی اٹھانا ، عراقی حاکمیت کی خلاف ورزی  اور ہمارے اندونی مسائل میں کھلی مداخلت کرنا ہے،الاسماعیلی کا کہنا ہے کہ  ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکہ الحشد الشعبی کو دہشتگرد قرار دے کے اس کو ختم کرنے کے در پے ہے لیکن وہ ایسا ہر گز کر  نہیں سکے گا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम