Code : 877 30 Hit

الحشد الشعبی نےعراقی عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے:عراقی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ

یہ حسینی فکر کا اثر ہے جو آج الحشد الشعبی کا نام سن کر صیہونی اور تکفیری لرزہ بر اندام ہوجاتے ہیں۔

ولایت پورٹل:سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ ہمام محمودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی نے عراقی عوام میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ عراقی قوم کے اندر ہمیشہ سےشہادت طلبی اور جہاد کا جذبہ رہا ہے  جس کی بنا پر صدام کی ظالمانہ حکومت کے مقابلہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید ہوچکے ہیں،اب الحشد الشعبی نے اس جذبہ کو چار چاند لگا دیے ہیں  جس کے نتیجہ میں داعش جیسے درندہ صفت افراد کو یہاں ٹکنے نہیں دیا گیا ،یہ حسینی فکر کا اثر ہے جو آج  الحشد الشعبی کا نام سن کر صیہونی اور تکفیری لرزہ بر اندام ہوجاتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम