Code : 942 4 Hit

اقوام متحدہ کی جانب سے نیوزی لینڈ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت کی ہے۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کی مذمت کی ہے،سکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگرد حملے سے صدمہ پہنچا، تمام ممالک کو عدم برداشت، تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف بہتر طریقے سے کام کرنا ہوگا،نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ کی حکومت اور عوام سے اظہار ہمدردی کیا، رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम