Code : 897 9 Hit

اقوام متحدہ کا روہنگیا مسلمانوں کے لیے ایک نئے بحران کا انتباہ

میانمار میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹر نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنے کے حکومت بنگلہ دیش کے منصوبے کے منفی نتائج پر خبردار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:میانمارمیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹرنے پیر کے روز ایک بیان میں اپریل کے مہینے میں 23 ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزیں مسلمانوں کو ایک دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنے کے سلسلے میں حکومت بنگلہ دیش کے منصوبے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا،یانگھی لی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اس اقدام سے روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے لئے ایک اور بحران شروع ہو جائے گا،انھوں نے کہا کہ تشدد اور و انسان دوستانہ امداد کے فقدان کی بنا پر نومبر دو ہزار سترہ سے اب تک دس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، صوبے رخین میں اپنا گھربار چھوڑ چکے ہیں،انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار میں بھیانک قتل عام کے بارے میں کیس تیار کر کے اسے بین الاقوامی عدالت میں پیش کرے،میانمار میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹر نے حکومت میانمار سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت کی صلاحیت کا اعتراف کرے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम