Code : 1080 7 Hit

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور

اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف ترکی کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد منظور ہوگئی۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں مذہب اور تعصب کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف قرار داد منظور ہوگئی، قرارداد نیوزی لینڈ میں حملے اور اسلام دشمن رویوں کے تناظر میں ترکی نے پیش کی تھی، جب کہ دیگر ممالک  نے قرار دار کا متن اور خدوخال کو وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن رویوں کو مسترد کرتی ہے، ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند انتشارپھیلا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں، دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम