Code : 740 10 Hit

افغان فضائیہ کی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری؛اہم کماندڑ سمیت 10دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان ایئر فورس نے طالبان کے 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،ادھر طالبان نے کہا ہے کہ بمباری میں معصوم شہری جاں بحق ہوئے تاہم افغان ایئر فورس نے طالبان کے اس دعویٰ کو مسترد کیا ہے۔ افغان فضائیہ کا حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 جنگجوؤں کی ہلاکت پر اصرار ہے، دوسری جانب افغانستان کے ضلع اندار میں افغان فوج کے سرچ آپریشن میں 11 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب اس علاقے پر حکومتی رٹ قائم ہے، چوکیوں پر افغان سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम