Code : 958 8 Hit

افغانستان کے کئی صوبوں میں سکیورٹی چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے؛27 اہلکار ہلاک

افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملوں کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل: اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبوں فریاب، ہلمند اور قندھار کی چیک پوسٹوں پر طالبان شدت پسندوں نے یکے بعد دیگرے حملے کیے، حملے میں مجموعی طور پر 27 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کچھ شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے، طالبان شدت پسند فریاب کے ضلع قیصر کے سکیورٹی بیس پر حملے میں 22 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد 4 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جن کی بازیابی کے لیے افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کردیا ہے، اسی طرح صوبے قندھار میں طالبان شدت پسندوں کے پولیس چیک پوسٹ کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے، افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی پر حملہ آور واپس چلے گے، جبکہ صوبے ہلمند میں طالبان شدت پسندوں کے ہاتھوں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار مارا گیا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम