Code : 1058 8 Hit

افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ؛4اہلکار اور 5طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں4پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے جبکہ جوابی کاروائی میں 5طالبان بھی ہلاک ہوئے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئےجب کہ پولیس کی جانب سے 5 حملہ آوروں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، قندھار کے کئی علاقوں میں طالبان کا قبضہ ہے جب کہ کچھ حصوں میں اب بھی کابل حکومت کی رٹ برقرار ہے۔ حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقتاً فوقتاً جاری رہتا ہے تاہم طالبان نے اس حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق یا ترید نہیں کی ہے۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں پوليس چیک پوائنٹ پر حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے جب کہ مزید 4 اہلکار زیر علاج ہیں، یہ اہلکار گزشتہ روز طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 7 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम