Code : 1004 14 Hit

افغانستان کے صوبہ قندوز میں امریکہ کی وحشیانہ بمباری؛13عام شہری ہلاک

امریکی فوجیوں نے ایک بار پھربربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 افغان شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

ولایت پورٹل:امریکی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا،قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن امرالدین ولی نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے میں متعدد رہائشی مکانات زمین بوس ہو گئے،امریکی فوج کے وحشیانہ فضائی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 13 افغان شہری جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوئے،امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ جس جگہ حملہ کیا گیا وہاں طالبان نے پناہ لے رکھی تھی،امریکی فوج، مختلف بہانوں سے افغانستان میں روزانہ دس ایسے حملے کرتی ہے کہ جن میں زیادہ تر بے گناہ عام شہری مارے جاتے ہیں،افغانستان کی پارلیمنٹ نے پچھلے چند ماہ کے دوران متعدد بارعام شہریوں کے خلاف امریکہ کے فضائی، زمینی اور ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम