Code : 878 16 Hit

افغانستان میں طالبان کے 3اہم کمانڈر ہلاک

افغانستان میں پولیس نے کل رات صوبہ لوگر کے شہر ولسوالی میں واقع زرعون علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں چھپے ہوئے طالبان کے تین اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا۔

ولایت پورٹل:افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ لوگر میں طالبان کے 3اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق پولیس نے کل رات صوبہ لوگر کے شہر ولسوالی میں واقع زرعون علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں چھپے ہوئے طالبان کے تین اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان کے یہ خود ساختہ کماندڑ علاقہ کی عوام میں خوف وہراس پھیلنانے نیز دہشتگردانہ کاروائیاں کرنے میں ملوث تھےقابل ذکر ہے کہ کاروائی میں پولیس اور عوام کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम