Code : 605 8 Hit

افغانستان میں طالبان کے متعدد حملے؛ 45 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے مختلف حملوں میں 45 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کندوز میں چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 21 فوجیوں سمیت 3 پولیس اہلکار مارے گئے اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ صوبہ بغلان میں بھی طالبان نے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں 11  پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،صوبہ مغلانہ کے مرکزی ضلع میں  طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں  10 اہلکار ہلاک اور5 زخمی ہوگئے،واضح رہے کہ افغانستان میں یہ حملے ٹھیک اُس وقت کئے جا رہے ہیں جب روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان کل سے امن مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम