Code : 1179 3 Hit

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 138افرد ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث اب تک 138افراد جاں بحق ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبہ ہرات کے پانچ اضلاع میں شدید سیلاب سے کم از کم 138 ہوگئے،افغان حکام کا کہنا ہے کہ  کم از کم 38افراد لاپتہ ہیں، ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔سینکڑوں رہائشی مکانات' ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور سینکڑوں مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے،واضح رہے کہ ادھر ہرات' قندھار ہائی وے کے بعض حصے شدید سیلاب سے تباہ ہونے کے بعد ٹریفک کیلئے بند کر دیے گئے ہیں،افغان حکومت کے اعلی اہلکار «محمدقاسم حیدری» کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے 138 افراد جاں بحق اور 38 لاپتہ ہیں جبکہ 61 شدید زخمی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ تباہ کن سیلاب سے 4ہزار647 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 5 ہزار 924 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی کوئی امداد رسانی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی برادری کی طرف سے کچھ ملاہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر امداد رسانی نہ کی گئی تو ہلاکتوں کا خدشہ ہے،خیال رہے کہ ایران، افغانستان اور پاکستان کے مختلف علاقے سیلاب کے زد میں ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम