Code : 821 11 Hit

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے20افراد ہلاک،ہزاروں بےگھر

افغانستان میں سیلاب کے دوران مختلف واقعات میں 20 کے قریب افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبے قندھار میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی کے تار و ہورڈنگز گرنے سے 20 کے قریب افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں ،ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 15 سو 75 مکانات تباہ ہوگئے، رہائشیوں کو پہلے ہی ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں متاثرین کو اجناس اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہیں،ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث سکیورٹی فورسز کو طلب کیا گیا، افغان فضائیہ نے سیلاب میں پھنسے 1200 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम