Code : 831 15 Hit

افغانستان میں طالبان کا 24امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے الخندق آپریشن کے تحت امریکی فوجی اڈے پر کاروائی کی ہے جس میں 24 امریکی فوجی ہلاک اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں ہلاک ہونے والے سیکیورٹی فورسز کی تعداد 24 ہوگئی ہے،بعض آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں افغان فورسز کے 40 اہلکار مارے گئے ہیں، جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے انہوں نے امریکی فوج کے 24 اہلکاروں کو ماردیاہے،آزاد ذرائع کے مطابق صوبے ہلمند میں طالبان کے ایک فوجی چھاﺅنی پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے،افغان حکومت کا کہنا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے تمام افراد افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہیں جبکہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا جس میں 24 امریکی فوجی مارے گئے ہیں،کور ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ہلمند صوبے کے شوراب کیمپ میں 215 میوند کور پر حملہ کیا ، حملہ آوروں کو مارا جاچکا ہے جس کے بعد کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے،افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاؤنی پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 12 تھی جن میں سے 4 کو مارا جاچکے ہیں،افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان کرنل ڈیو بٹلر نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ بہادر افغان فورسز نے عسکریت پسندوں کے حملے کو ناکام بنادیا، افغان فورسز افغانستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہیں،افغانستان کے نجی ٹی وی طلوع نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کور ہیڈ کواٹر کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کی تعداد 27 تھی جن میں 7 خود کش بمبار شامل تھے،دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے الخندق آپریشن کے تحت امریکی فوجی اڈے پر کاروائی کی ہے جس میں 24 امریکی فوجی ہلاک اور بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम