Code : 850 22 Hit

افغانستان میں ایئرپورٹ کےقریب تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ؛16 ملازمین ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایئرپورٹ کےقریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 ملازمین ہلاک ہوگئے جبکہ 5 حملہ آور بھی مارےگئے۔

ولایت  پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایئرپورٹ کےقریب مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 16 ملازمین ہلاک ہوگئے جبکہ 5 حملہ آور بھی مارےگئے، افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں جلال آباد ایئر پورٹ کے نزدیک مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کردیا، حملے میں تعمیراتی کمپنی کے16 ملازمین ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، صوبائی گورنر کے ترجمان کےمطابق مسلح افراد نے جلال آباد ایئر پورٹ کے نزدیک تعمیراتی کمپنی پر دھاوا بولا،جس کے بعد علاقے میں افغان فورسز کی اضافی نفری پہنچائی گئی،افغان فورسز سے جھڑپوں میں دوخودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمے داری تو قبول نہیں کی گئی لیکن ننگرہار میں داعش اور طالبان دونوں بہت متحرک ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम