Code : 1016 11 Hit

اسماعیل حنیہ کے دفتر پر صیہونیوں کا حملہ

فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر پر صیہونیوں نے راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دفتر کی عمارت منہدم ہوگئی۔

ولایت پورٹل:فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقہ پر داغے جانے راکٹ کے جواب میں مغربی  غزہ میں النصر روڈ پر واقع فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر پر صیہونیوں نے راکٹ حملہ کیا جس کے نتیجہ میں دفتر کی عمارت منہدم ہوگئی،یاد رہے کہ غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقہ پر داغے جانے راکٹ کے نتیجہ میں 7صیہونی  زخمی ہوئے تھے جس کا اعتراف خود صیہونیوں نے بھی کیا ہے اور اس حملہ کی وجہ سے صیہونی شہریوں میں اتنی کھل بلی مچ گئی تھی کہ نیتن یاہوکو امریکہ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس لوٹنا پڑا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین