Code : 425 1 Hit

اسلام انسان کے کمال کا حامی ہے:رہبر انقلاب

اسلام انسان کے کمال کا حامی ہے، اسلام کی نظر میں اس حوالے سے زن و مرد میں کوئی فرق نہیں۔اسلام میں اختلاف جنس اہم نہیں بلکہ انسانی کمال اصل حیثیت رکھتا ہے۔ کبھی عورت کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے تو کبھی مرد کے بارے میں۔کسی موقع پر عورت کی تکریم و تعظیم کی گئی ہے تو کسی موقع پر مرد کی۔ اس لئے کہ یہ دونوں بشری پیکر کے دو حصے ہیں۔ بشری و الٰہی پہلو سے دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

ولایت پورٹل: اسلام انسان کے کمال کا حامی ہے، اسلام کی نظر میں اس حوالے سے زن و مرد میں کوئی فرق نہیں۔اسلام میں اختلاف جنس اہم نہیں بلکہ انسانی کمال اصل حیثیت رکھتا ہے۔ کبھی عورت کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے تو کبھی مرد کے بارے میں۔کسی موقع پر عورت کی تکریم و تعظیم کی گئی ہے تو کسی موقع پر مرد کی۔ اس لئے کہ یہ دونوں بشری پیکر کے دو حصے ہیں۔ بشری و الٰہی پہلو سے دونوں میں کوئی فرق نہیں۔
’’اِنَّ الْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَالْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ‘‘ مسلمان مرد، مسلمان عورت، عبادت گذار مرد، عبادت گذار عورت ، تہجد کا پابند مرد، تہجد کی پابند عورت،اسلام میں یہ تمام معنوی مقامات اور انسانی درجات زن و مرد کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کئے ہیں۔ ان موارد میں مسلمان مرد اور عورت دونوں برابر ہیں۔ جو بھی خدا کے لئے کام انجام دے’’مِنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی‘‘ چاہے وہ مرد ہو یا عورت ’’فَلَنُحْیِیَنَّہٗ حَیَاۃً طَیِّبَۃً‘‘ (تو اسے خداوند عالم پاکیزہ حیات عطا کرے گا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम