Code : 932 38 Hit

اسرائیل کے کہنے پر امریکہ کی آل سعود کو حساس ٹیکنالوجی کی فرہمی

امریکہ اسرائیل کی اجازت اور سفارش کے بعد سعودی عرب کو حساس ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے۔

ولایت پورٹل:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے استاد حمید دباشی نے اپنے ایک مقالہ میں لکھا ہے کہ  امریکہ اسرائیل کی تائيد اور سفارش کے بعد سعودی عرب کو حساس ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کررہا ہے، اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اہم کردار ادا کررہے ہیں ، کوشنر نے خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے پہلی بار ملاقات کی،جس میں مشرق وسطی میں قیام امن اور اسرائیلی کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کی تائید اور سفارش کے بعد سعودی عرب کو ایٹمی ٹیکنالوجی کی فراہمی کا کام شروع کردیا ہے، حمید دباشی کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی اسرائیل کے مفاد میں ہے اور اس کشیدگی کو جاری رکھنے کے لئے محمد بن سلمان اسرائيل کے لئے بہترین آپشن ہے، ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان وہی کام کررہے ہیں جو امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम