Code : 865 29 Hit

اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے:پاکستانی پارلیمانی امور کے وزیر

پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورکہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کئے جانے کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کا نمبر ایک دشمن ہے،انھوں نے پاکستان کی سینیٹ کے اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا،علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کی عمران خان حکومت، اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کے کسی مسئلے پر غور نہیں کر رہی ہے اور وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی،انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم نہ کئے جانے کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम