Code : 988 39 Hit

اسرائیل کا مستقبل خطرہ میں ہے:حماس

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں پیچھے ہٹنے والے نہیں ،جو بھی یہ سوچتا ہے کہ ہم اپنے مقصد تک پہنچنے سے پہلے ایک قدم بھی پیچھے ہٹیں گے وہ غلط سوچ رہا ہے ،اس کو اپنے مفروضات کے بارے میں تجدید نظر کرنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی عوامی اور اسلامی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل حنیہ نے  کہا ہے کہ صیہونی حکام کو غزہ پٹی میں ہونے والے واپسی مارچ  مظاہروں کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا  ورنہ ان کو مستقبل میں کافی خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے کہ یہ مظاہرات اپنے مقصد تک پہنچ کر رہیں گے،انھوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں پیچھے ہٹنے والے نہیں ،جو بھی یہ سوچتا ہے کہ ہم اپنے مقصد تک پہنچنے سے پہلے ایک قدم بھی پیچھے ہٹیں گے  وہ غلط سوچ رہا ہے ،اس کو اپنے مفروضات کے بارے میں تجدید نظر کرنا چاہیے،حنیہ کاکہنا تھا کہ حماس فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ آگے بڑھ رہی ہے،ہم سب ایک آواز ہوکر صدی ڈیل کے امریکی منصوبہ کو کنڈم کرتے ہیں،فلسطینی اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम