Code : 788 28 Hit

اسرائیل کا غزہ پٹی پر حملہ

صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ پٹی کے جنوب میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے تاہم حماس نے اس سے پہلے ہی اپنے دفتر کو خالی کر دیا تھا۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار جروز الم پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی فضائیہ نے گذشتہ رات غزہ پٹی کی کئی جگہوں کو نشانہ بنایا ہے،اخبار نے لکھا ہے کہ فضائیہ نے غزہ پٹی کے جنوب میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے  تاہم حماس نے اس سے پہلے ہی اپنے دفتر کو خالی کر دیا تھا،صیہونی فوج کے ترجمان نے بدھ کے دن کہا تھا کہ غزہ سےصیہونی نشین شہر اشکول کی طرف آتشی گولے آئے جن کی وجہ سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے،قابل ذکر ہے کہ صیہونی کئی مہینوں نے غزہ سے آتشی گولوں کا بہانہ بنا کراس علاقہ پر حملہ کر رہے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا میں آتشی گولوں کا جواب لڑاکاؤں کے عنوان سے کئی کارٹون بھی منتشر ہوچکے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین