اسرائیلی کامیڈین خاتون کی بن سلمان کے ساتھ شادی کرنے کی پیشکش

اسرائیلی کامیڈین خاتون نے طنزیہ طور پر سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے شادی کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ولایت پورٹل:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کامیڈین خاتون نوام شوستر ایلیاسی نے طنزو مزاح پروگرام میں سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان سے شادی کرنے کی پیشکش کی ہے، اسرائیلی کامیڈین خاتون نوام شوستر ایلیاسی نے ٹی وی چینل 24 کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے ولیعہد بن سلمان کے ساتھ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں،اسرائیلی کامیڈین خاتون نے طنزو مزاحی گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی مرد کسی بلند قامت اور قوی خاتون سے شادی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا، میرے اہلخانہ کا مجھ پر دباؤ ہے کہ میں جلدی شادی کروں اور اپنا گھر آباد کروں، میں ایک بلند قامت مرد کی تلاش میں ہوں ، میں شہزادے کی تلاش میں ہوں، مجھے محمد بن سلمان چاہیے جو بلند قامت بھی ہے اور جس کے اسرائیل کے ساتھ مضبوط اور قوی تعلقات بھی ہیں۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین