Code : 571 6 Hit

اسرائیلی ایتھلیٹس کو مقابلہ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر ملائیشیا 2019 ءورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی سے محروم

اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے ملائیشیا کو 2019 ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی سے محروم کردیا۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے ملائیشیا کو 2019 ورلڈ پیرا سوئمنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی سے محروم کردیا،انٹرنیشنل پیرالمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ملائیشین حکام اسرائیلی تیراکوں کی ایونٹ میں بلاتفریق باحفاظت شرکت کے حوالے سے ضروری یقین دہانی کرانے میں ناکام رہے، کمیٹی کے صدر اینڈریو پارسن نے کہا کہ جب میزبان ملک کسی خاص ملک کے ایتھلیٹس کو سیاسی وجوہات کے سبب ایونٹ سے باہر کر دے تو ہمارے پاس چیمپیئن شپ کا نیا میزبان ڈھونڈنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،اس فیصلے پر ملائیشیا کے وزیر کھیل سید صادق سید عبدالرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو حکومت کے ہاتھوں قتل ہونے والے معصوم فلسطینی بہنوں اور بھائیوں کے لیے کھڑے ہونے اور ان کا ساتھ دینے سے بڑھ کر کھیلوں کے عالمی ایونٹس کی میزبانی ہو سکتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ملائیشیا اپنی اخلاقی اقدار و وقار کھو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خاطر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دینے کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ سے اب تک اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریباً 250 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम