ولایت پورٹل: ویسے تو آپ اور ہم ہر روز گھنٹوں موبائل کا استعمال کرتے ہیں۔ہر دن ایک نئے موبائل ایپس کی وجہ سے موبائل کے ساتھ وقت گذارنے کا سلسلہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔ کبھی صرف ایک یا دو گھنٹے فون کے ساتھ گذارا کرتے تھے لیکن اب ایک یا دو گھنٹے ہی بغیر فون کے گذرتے ہیں یہ سب جانتے ہوئے بھی کہ موبائل کا کثرت کے ساتھ استعمال آنکھوں سے لیکر صحت وغیرہ سبھی چیزوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔ دنیا میں موبائل استمعال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو موبائل سے ہونے والے نقصانات کی زد میں آچکے ہیں لیکن حال ہی میں ایک جدید اور خوفناک معاملہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک ۲۵ سالہ لڑکی جو کسی ادارے میں سکریٹری کے عہدے پر کام کرتی تھی جسے اپنے کام کے سبب سارے کام موبائل سے ہی کرنے ہوتے تھے وہ دفتر میں فون کے جواب سے دینے سے لیکر میسیج اور میل وغیرہ کا اکثر کام موبائل سے ہی انجام دیتی تھی چاہے دن ہو یا رات، اس کا اکثر وقت موبائل پر ہی گذرتا تھا اسی وجہ سے وہ اپنے موبائل کی برائیٹ نیس کو ہمیشہ فُل رکھتی تھی۔ اسی عادت سے اس کی آنکھوں کو اتنا نقصان ہوا کی اس کی آنکھ کے کارنیہ میں ۵۰۰ سوراخ ہوگئے ہیں۔
۲۰۱۸ء تک دو برس اس نے ایسے ہی کام کیا جس کے بعد اسے محسوس ہوا کہ اب اس کی آنکھوں میں کچھ پریشانی ہورہی ہے،کئی آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کو دکھایا، کئی طرح کی دوائیاں ڈالیں اور کھائیں لیکن کوئی مثبت نتیجہ حاصل نہ ہوا آہستہ آہستہ آنکھوں میں درد اور بلڈ شاٹ ہونے لگا اور اب نوبت یہاں تک پہونچی کہ اس کی نظریں کمزور ہونے لگیں چنانچہ جب وہ ہسپتال میں آنکھوں کے ٹیسٹ کروانے گئی تو پتہ چلا کہ اس کی بائیں آنکھ کے کارنیاں میں ۵۰۰ سوراخ ہوچکے ہیں لہذا فی الحال اس لڑکی کا علاج جاری ہے۔
احتیاط سے کریں موبائل کا استعمال؛آنکھ کے پردے میں سوراخ بھی ہوسکتا ہے
ایک ۲۵ سالہ لڑکی جو کسی ادارے میں سکریٹری کے عہدے پر کام کرتی تھی جسے اپنے کام کے سبب سارے کام موبائل سے ہی کرنے ہوتے تھے وہ دفتر میں فون کے جواب سے دینے سے لیکر میسیج اور میل وغیرہ کا اکثر کام موبائل سے ہی انجام دیتی تھی چاہے دن ہو یا رات، اس کا اکثر وقت موبائل پر ہی گذرتا تھا اسی وجہ سے وہ اپنے موبائل کی برائیٹ نیس کو ہمیشہ فُل رکھتی تھی۔ اسی عادت سے اس کی آنکھوں کو اتنا نقصان ہوا کی اس کی آنکھ کے کارنیہ میں ۵۰۰ سوراخ ہوگئے ہیں۔

wilayat.com/p/730
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین