Code : 1273 37 Hit

ابوبکر البغدادی 5سال بعد ایک بار پھر منطر عام پر

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی 5 سال میں پہلی مرتبہ ان کی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں منظر عام پر آئے ہیں۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق ابو بکرالبغدادی 5 سال میں پہلی مرتبہ ان کی تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں منظر عام پر آگئے،یہ بات واضح نہیں کہ یہ فوٹیج کہاں بنائی گئی تاہم بغدادی نے ویڈیو میں مشرقی شام کے علاقے باغوز میں ہونے والی طویل جنگ کے بارے میں بات کی جس کا گزشتہ ماہ اختتام ہوا تھا،ویڈیو میں انہیں ایک گدے پر بیٹھ کر 3 افراد، جن کے چہرے چھپائے گئے ہیں، سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا،بغدادی کا کہنا تھا ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی ہے تاہم داعش کا مغرب کے خلاف آپریشن طویل جنگ کا حصہ ہے، داعش اپنے تمام اراکین کے قتل کا بدلہ لے گی‘،ابوبکر الغدادی نے کہا کہ ’اس جنگ کے بعد اب بھی بہت کچھ ہونا باقی ہے‘،اس سے قبل وہ 2014 میں موصل میں آخری مرتبہ عوام کے سامنے نظر آئے تھے جہاں انہوں نے شام اور عراق میں خلافت کا اعلان کیا تھا،اس کے بعد متعدد بار ان کے قتل اور زخمی ہونے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی تھیں،اس کے علاوہ عراق کی جانب سے داعش کے خلاف فتح حاصل کرنے کے اعلان کے 8 ماہ بعد گزشتہ برس اگست میں ابو بکر البغدادی کی آڈیو کلپ بھی منظر عام پر آئی تھی۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम