Code : 912 42 Hit

آج پورے عالم اسلام اور عالم تشیّع کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں:آیت اللہ فیاض

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک دینی مرجع آیت اللہ فیاض نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج عالم اسلام اور عالم تشیّع کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں۔

ولایت پورٹل:حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ایک  دینی مرجع آیت اللہ فیاض نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج  عالم اسلام اور عالم تشیّع کی نگاہیں ایران پر لگی ہوئی ہیں، آیت اللہ محمد اسحاق فیاض نے اس ملاقات میں دنیا بھر کے مسلمانوں اور ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت کے لئے دعا کی، انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت کی بنیاددر حقیقت حضرت علی علیہ السلام کی حکومت کی بنیاد  پر ہے اور یہی وجہ ہے تمام شیعہ اس حکومت کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں، اس ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ دنیا کی تمام حکومتیں جانتی ہیں کہ ایران تمام مسلمانوں اور خاص طور پر شیعوں کے حقوق کا بھر پور دفاع کرتا ہے، صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کو بھی کامیاب قراردیا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम