Code : 1104 7 Hit

آئرلینڈ میں مسلمان لیڈیز پولیس آفیسرز کو ڈیوٹی کے دوران حجاب پہننے کی اجازت

آئرلینڈ کی پولیس نے مسلمان لیڈیز پولیس آفیسرز کو ڈیوٹی کے دوران حجاب کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:آئرلینڈ کی پولیس نے اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی پولیس کی طرح اپنی مسلمان لیڈیز پولیس آفیسرز کو ڈیوٹی کے دوران حجاب کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے پولیس کمشنر ڈریو ہیرس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ امید ہے ایسے اقدامات ملک میں موجود اقلیتوں کو پولیس میں خدمات انجام دینے پر حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے،آئرلینڈ کی پولیس نے مسلم لیڈی پولیس آفیسرز کے لئے اسلامی ثقافت کے ساتھ سازگار یونیفارم ڈیزائن کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے،اسی طرح کہا ہے کہ ان دوسری اقلیتوں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں جن پر آج تک کوئی توجہ نہیں دی گئی تاکہ انہیں بھی ملکی پولیس میں خدمات انجام دینے پر حوصلہ افزائی کی جا سکے، یاد رہے کہ 2016ء کی مردم شماری کے مطابق جنوبی آئرلینڈ میں 65,000 سے زائد مسلمان آباد ہیں۔
اسلام ٹائمز


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम