ويب سائٹ ايک نظر ميں

بسم اللہ الرحمن الرحيم

ہم خدا وند متعال کے نہايت شکر گزار ہيں کے اُس نے ہميں يہ توفيق عطا کي کہ ہم اُس کي راہ ميں ايک اور قدم بڑھائيں کہ جس کے نتيجہ ميں ہم نائب برحق امام زمان عجل اللہ تعالي فرجہ الشريف ولي امر مسلمين جہان حضرت آيت اللہ العظميٰ سيد علي خامنہ اي دام عزہ کے علمي،سياسي ،فکري اورعبادي افکار و آثار پر مشتمل ايک مکمل ويب سائٹ کو مومنين کے خدمت ميں بہتر طريقے سے پيش کر سکيں تاکہ اردو زبان مومنين اپنے ولي امر زمان کے حکم و افکار کو باآساني حاصل کر تے ہوئے اُس پر عمل پيرا ہوسکيں اور ظہور امام زمان ارواحنا فداہ کے مقدمات کو ولي امر مسلمين کے نصائح و فرمائشات کے زير سايہ احسن طريقے سے بجالائيں ۔انشا ئ اللہ
ويب سائٹ کي اردو مواد کے لحاظ سے وسعت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آپ قارئين کي آساني کیلئے موجودہ ويب سائٹ کا ايک اجمالي خلاصہ بيان کر رہے ہيں اور اميد کرتے ہيں کہ اس کے ذريعے آپ ويب سائٹ سے بہتر طور پر مستفيد ہوسکيں گے۔
ولايت فقيہ :
رہبري کا مقام اور منزلت امام خميني
۲ کي نظر ميں
رہبري جمہوري اسلامي کے قانون اساسي کي روشني ميں
ولايت فقيہ کے موضوع پر ايک علمي و استدلالي اور انتہائي سہل انداز ميںمقالہ
خبريں :
اس حصے ميں قارئين کو رہبر معظم کي روزمرہ کي مصروفيات سے آگاہ کيا جائے ۔
تازہ ترين خطاب:
جيساکہ نام سے ظاہر ہے اس حصے ميں رہبر معظم کا جديد ترين خطاب پيش کيا جائے گا۔
گذشتہ تقارير:
اس حصے ميں رہبر معظم کي تما م گذشتہ تقارير کا ريکارڈ موجود ہے البتہ يہاں پر يہ بتانا ضروري ہے کہ جب سے اس ويب سائٹ نے کام شروع کيا ہے اُس وقت سے اب تک کي تمام تقا رير کا کم و بيش ترجمہ پيش خدمت ہے ۔
کتب:
اس حصے ميں رہبر سے متعلق کتب چاہے وہ خود آپ کي لکھي ہوئي ہوں يا آپ کي تقارير کا مجموعہ ہوں يا يا آپ کي تقارير کو موضوعاتي لحاظ سے ترتيب دے کر کتاب ميں پيش کيا گياہو،کو اردوترجمہ ميں پيش کيا گيا ہے۔
استفتاآت:
اس حصے ميں رہبر معظم سے پوچھے گئے سوالات پر مشتمل ٢ جلدوں پر منتشر شدہ استفتاآت کے ساتھ ساتھ جديد استفتاآت اور مناسک حج سے متعلق سوالات پيش خدمت ہيں ۔
توضيح المسائل :
اس حصے ميں حضرت امام خميني
۲ کي توضيح المسائل پيش خدمت ہے۔
سوانح حيات:
اس حصے ميں رہبر معظم کي زندگي پر مشتمل سازمان تبليغات اسلامي کي جانب سے نشر کردہ کتاب کا ترجمہ پيش خدمت ہے جوتقريباً رہبر معظم کے بچپن سے ليکر رہبري کے ايام تک کي حالات زندگي پر مشتمل ہے۔
آئينہ حقيقت:
اس حصے ميں ايک تصويري رسالہ پيش خدمت ہے جس ميں مختلف آيات عظام ،علمائ ، جمہوري اسلامي کي اہم شخصيات ،سکيورٹي گارڈزاور معاشرے کے عام لوگوں کے مشاہدات کو جو رہبر معظم کي باعظمت ، نوراني،سادہ،باتدبر،شجاع،عابداور باتقويٰ زندگي کو اجاگر اور عموم کیلئے واضح کرتے ہيں کو بيان کيا گيا ہے۔
تصاوير :
اس حصے ميں رہبر معظم کي روز مرہ کي مختلف فعاليات سے متعلق تصاوير کو پيش کيا گيا ہے۔
آڈيو:
اس حصے ميں رہبر معظم سے متعلق اردو زبان ميں اسلامي ترانوں کو پيش کيا گيا ہے۔
ويڈيو:
اس حصے ميں رہبر معظم کي روزمرہ کي فعاليات اور مختلف اہم سياسي ،عبادي اور اخلاقي مسائل سے متعلق گفتگو کو اردو زبان کے (
subtital) کے ساتھ پيش کيا جائے ہے۔
ڈانلوڈ:
اس حصے ميں اسلامي مناسبتوں اور اسلامي شخصيات اور انقلاب اسلامي کے مناسبت سے متعلق وال پيپر پيش کيئے گئے ہيں اور ساتھ ہي ساتھ موبائل وال پيپر بھي پيش کيئے گئے ہيں ۔
امام خميني
۲:
اس حصے ميں امام خميني
۲ کے اردو زبان ميں موجود آثار کو حتي الامکان کوشش کرکے جلد از جلد پيش کيا جائے گا۔
راہنمائے فتاواي:
اس حصے ميں امام خميني
۲ اور رہبر معظم کے وہ فتواي کہ جن ميں اختلاف نظر پايا جاتا ہے کو پيش کيا جائے گا تاکہ رہبر معظم کے مقلدين اس حصے کے مطالعہ کے بعد امام خميني ۲ کي توضيح المسائل کو استعمال کرسکيں ۔
خطوط و پيغامات:
اس حصے ميں رہبر معظم کے مختلف مناسبات و مواقع پر تحرير کردہ پيغامات تعزيت ،تہنيت اور انتصاب کو پيش کيا جائے گا ۔
معارف حديث:
اس حصے ميں رہبر معظم کے درس خارج کي ابتدائ ميں بيان کي جانے والي ہر شرح حديث کو پيش کيا جائے گا۔
اہم ايام:
اس حصے ميں مختلف مناسبتوں سے متعلق رہبر معظم کے مجموعہ کلام کو بصورت ضميمہ يا کتابچہ پيش کيا جائے گا ۔
جديد اشاعت:
اس حصے ميں نشر ولايت کي جديد نشر و اشاعت سے متعلق قارئين کو با خبر کيا جائے گا ۔
ہمارا تعارف:
اس حصے ميں ادارہ نشر ولايت پاکستان (مرکزحفظ و نشر آثار ولايت پاکستان ) کا مکمل تعار ف و اہدافات کو پيش کيا گيا ہے۔
رابطہ:
اس حصے ميں ادارہ يا ويب سائٹ سے رابطے کیلئے معلومات فراہم کي گئيں ہيں ،جس کے ذريعے آپ اپنے شرعي و فقہي سوالات کو ارسال کر سکتے ہيں يا ويب سائٹ سے کے مواد سے متعلق کسي قسم کي مدد يا ويب سائٹ ميں موجود کسي بھي قسم کي مشکل يا غلطي کے بارے ہم سے رابطہ کرکے ہميں آگاہ کرسکتے ہيں ۔
ممبر شب:
اس حصے ميں ادارہ آپ کي ہمکاري کا طلبگار ہے کہ جس کي مدد سے ہم آپ سے اور ہم سے اپنے رابطہ کو مضبوط بناسکتے ہيں ۔
اعلانات:
اس حصے ميں ويب سائٹ يا ادارہ سے متعلق اعلانات کو بيان کيا جائے گا ۔


ادارہ آپ کی مفید آراء کا منتظر ہے

ای میل ایڈریس برای ارسال آراء:

webmaster@wilayat.com