وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کے سربراہ کا تقرر

23/04/2008

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک حکم میں جناب حجۃ الاسلام آقائ جمال الدین میر محمدی کو وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کا سربراہ منصوب کیا ہے۔

حکم کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجۃ الاسلام آقائ جمال الدین میر محمدی

گرانقدر تجربات اور لیاقت کے پیش نظر جنابعالی کو وزارت دفاع کے سیاسی عقیدتی ادارے کا سربراہ منصوب کرتا ہوں ۔

مرکزی کمانڈ کےسیاسی عقیدتی دفتر سے ہمآہنگی کے ساتھ وزارت دفاع کے ماہرین اور متعہد اہلکاروں کی معنوی سطح کو بلند کرنا مد نظر ہے۔

جناب حجۃ الاسلام آقائ حبیبی کی اس شعبے میں گرانقدر خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

خدا وند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیقات کا طلبگار ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

4/2/1387