حسینیہ امام خمینی(رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی مجلس عزا کا انعقاد ۔ (20:48:37 - 18/01/2008)

شب عاشور کی مناسبت اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) اور انکے بہتر باوفا ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں نماز مغرب و عشاء حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہونے کے بعد مجلس عزا منعقد ہوئی۔

اس مجلس میں اعلی عہدیداروں اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی ، مجلس میں ذاکرین اور خطباء نے حضرت امام حسین (ع) کے قیام اور عاشور کی تحریک کے مختلف پہلوؤں کےبارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ مجالس کا پروگرام 7 محرم الحرام سے لیکر گیارہ محر الحرام تک جاری رہے گا۔