رہبر معظم کا پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے لئے پیغام

31/08/2010

سیلاب زدگان کے حوالے سے رہبر مسلمین حضرت آیت اللہ العطمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کا پیغام امت اسلامیہ کے نام
بسم اللہ الرحمن االرحیم


عظیم امت اسلامی
سیلاب کے المناک حادثے نے پاکستان کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو بڑے دردناک مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور سیلاب کی وسعت میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے اس تباہ کن سیلاب میں پاکستان کے شمال سے لیکر جنوب تک بہت سا علاقہ اور کئی ملین افراد متاثر اور بے گھر ہوئے ہیں یہ المناک حادثہ اتنا وسیع ہے کہ اس میں امداد رسانی کے کاموں میں بھی خلل پیدا ہورہا ہے۔
پاکستان کی مسلمان قوم ایک طرف انتہائی دردناک حادثہ کا سامنا کررہی ہے تو دوسری طرف امریکہ کی غاصب فوجیں مختلف بہانوں سے اس اسلامی ملک کی سرزمین پر اپنی رسہ کشی جاری رکھے ہوئے ہے
ہیں۔
اے اقوام مسلم
پاکستان میں سیلاب کی تباہی اتنی وسیع اور تباہ کن ہے کہ ہمارے لاکھوں پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کو فوری طور پر غذائی اشیاءاور ادویات کے علاوہ لباس اور رہائش کی سخت ضرورت ہے پاکستان کا وسیع بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے، افسوس کا مقام ہے کہ اس موقع پر بین الاقوامی امداد رسانی کے اداروں نے مشکلات میں گرفتار پاکستانیوں تک امداد رسانی کے کام کو بخوبی انجام نہیں دیا ،اس مسئلے پرتوجہ دینے اور اس کو تجزیہ و تحلیل کرنے کی ضرورت ہے۔
مسلمان بھائیو اور بہنو
اگرچہ ہماری امداد کا حجم جتنا بھی زیادہ ہو وہ پاکستانی عوام کی وسیع تر ضرورت کے پیش نظر بہت ہی کم ہے، لیکن ان دشوار اور مشکل حالات میں ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی اخوت و بھائی چار گی کی بنیاد پر اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔
اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کو اس اہم نکتہ پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کہ وہ پاکستانی حکومت کو امداد رسانی اور اس آفت کے قیل المدت اور کثیر المدت اثرات پر قابو پانے کے سلسلے میں اپنا تعاون پیش کریں
یقینی طور پر اس طرح کے ہنگامی حالات میں اس طرح کی مشکلات پر قابو پانے کے لئے کوئی بھی حکومت ہر لحاظ سے مکمل طور پر امداد رسانی میں مشکلات سے دوچار ہوجاتی ہے
سید علی خامنہ ای
20رمضان المبارک بمطابق31اگست2010